: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،14اپریل(ایجنسی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ "ہم امت اسلامیہ کے مسائل کا حل نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا سرفہرست ہے۔ یہ حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ ہم جنیوا 1 کے فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں اور لیبیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں موجودہ کوششوں کی سپورٹ چاہتے ہیں"۔ سعودی فرماں روا نے یہ بات جمعرات کے روز ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ دو روزہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔